ابنا: کانفرنس کے اختتامی بیان میں جو ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے اجلاس کے اختتام پر پڑھ کر سنایا ، اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق دہشت گردی کا مقابلہ کرنے پر زور دیا گيا ہے۔
اس بیان کے مطابق اس کانفرنس کے شرکا نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں امتیاز اور دہرے معیارات پر تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس قسم کا رویہ عالمی سطح پر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں بین الاقوامی تعاون اور اعتماد کو کمزور کر سکتا ہے۔
اس بیان میں ایک خاص ثقافت دین یا قوم کے ساتھ دہشت گردی کو جوڑنے کی ہر قسم کی کوشش کو رد کیا گيا ہے اور ادیان خاص طور پر اسلام کے ساتھ انتہاپسندی دہشت گردی اور تشدد کو منسوب کرنے کے لیے بعض حلقوں کی کوششوں پر تنقید کرتے ہوئے الہی اقدار اور دینی مقدسات کے خلاف ہرقسم کے اشتعال انگیز اور جارحانہ اقدامات کی مذمت کی گئي ہے۔
دنیا کے مختلف ملکوں کے سربراہ حکام اور ماہرین نے تہران میں دہشت گردی کے خلاف دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔ اس کانفرنس کے اختتامی بیان میں شرکا نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی سیاسی عزم و ارادے کو مضبوط بنانے کے لیے ہونے والی کانفرنس کے لیے ایک مستقل ہیڈکوارٹر قائم کرنے کے ایران کے اقدام کاخیرمقدم کیا ہے۔
تہران کانفرنس کے شرکا نے فیصلہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آئندہ بین الاقوامی کانفرنس عراق میں منعقد ہو گي۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز